2سال سے باتھ روم میں قید بوڑھی عورت کو آزاد کر ا لیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 دسمبر 2015 18:43

2سال سے باتھ روم میں قید بوڑھی عورت کو آزاد کر ا لیا گیا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء) سری لنکن پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر مکان کے باتھ روم میں 2سال سے قید بوڑھی عورت کو آزاد کرالیا۔بوڑھی عورت کو قید کرنے کا شرمناک واقعہ ڈیڈیلیا کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس جس وقت مکان میں پہنچی اس وقت بھی رانا سنگھے آراچچیگے کاروناواٹھی نامی 71سالہ بوڑھی سلاخیں لگے باتھ روم میں قید تھی۔

(جاری ہے)

اسے علاج کے لے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس مکان کا مالک بیرون ملک کام کرتا ہے تاہم پولیس نےا س عورت کی پوتی اور ایک دوسری بیٹی کو گرفتار کر لیا ہے، جو قریبی واقع دوسرے گھر میں رہتی ہیں۔ بوڑھی عورت کی پوتی نے بتایا کہ اس کی بیمار دادی اکثر اپنے کپڑے خراب کر لیتی تھی، جس پر اسے باتھ روم میں قید کر دیا گیا۔ پولیس جلد ہی گرفتارعورتوں اور بوڑھی عورت کو بالاپتیا مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرے گی۔