افغانستان میں لڑنے والے دہشتگرد گروپوں کی پاکستان میں اب بھی پناہ گاہیں موجود ہیں،افغان وزیر داخلہ کا الزام،افغانستان کے دشمن نسلی تفریق پیدا کرکے افغان عوام کے درمیان اختلافات پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں،ملک دشمن القاعدہ اور داعش جیسے برانڈز کے ذریعے دہشتگرد گروپوں کی حمایت جاری رکھیں گے،افغان وزیر داخلہ نورالحق علومی کا تقریب سے خطاب

اتوار 6 دسمبر 2015 20:41

افغانستان میں لڑنے والے دہشتگرد گروپوں کی پاکستان میں اب بھی پناہ گاہیں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6دسمبر۔2015ء) افغان وزیر داخلہ نورالحق علومی نے الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں لڑنے والے دہشتگرد گروپوں کی پاکستان میں اب بھی پناہ گاہیں موجود ہیں،افغانستان کے دشمن نسلی تفریق پیدا کرکے افغان عوام کے درمیان اختلافات پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں،ملک دشمن القاعدہ اور داعش جیسے برانڈز کے ذریعے دہشتگرد گروپوں کی حمایت جاری رکھیں گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ترکی سے تربیت مکمل کرکے آنے والے 470پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نورالحق علومی کا کہنا تھاکہ افغانستان کے دشمن نسلی تفریق پیدا کرکے افغان عوام کے درمیان اختلافات پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔علومی نے مزید کہاکہ افغانستان کے دشمن القاعدہ اور داعش جیسے برانڈز کے ذریعے دہشتگرد گروپوں کی حمایت جاری رکھیں گئے ۔افغان وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا کہ دہشتگرد گروپ اب بھی پڑوسی ملک پاکستان میں اپنی پناہ گاہوں میں موجود ہیں اور ان سے ذرائع سے مالی امداد حاصل کررہے ہیں جن سے اس سے پہلے انھیں فنڈنگ کرتے تھے ۔