دہلی ٹیسٹ ،ہاشم آملا نے سست ترین بلے بازی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 دسمبر 2015 11:15

دہلی ٹیسٹ ،ہاشم آملا نے سست ترین بلے بازی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر- 2015ء) جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان ہاشم آملا نے سست ترین بلے بازی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز جب لیفٹ آرم سپنر روندرا جدیجا نے 32سالہ ہاشم آملا کو بولڈ کیا توا س وقت تک باریش جنوبی افریقی بلے باز ایک ٹیسٹ اننگز میں کم سے کم 200گیندیں کھیلنے والے بلے بازوں میں کم ترین سٹرائیک رکھنے والے کھلاڑی بن چکے تھے ، آملا 244گیندوں پر محض 25رنز بنا کر پوویلین لوٹے ،ان کا سٹرائیک ریٹ 10.24رہا ۔

(جاری ہے)

ہاشم آملا سے پہلے یہ ریکارڈ انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز جیک رسل کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ کے مقام پر 235گیندوں کا سامنا کرکے 12.34کے سٹرائیک ریٹ سے ناقابل شکست 29رنز سکور کیے تھے ۔ اس سے قبل ہاشم آملا نے بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک رن بنانے کیلئے 88 بالز کھیلیں ۔ انہوں نے اپنے پہلے 5 رنز 30 گیندوں پر بنائے جس کے بعد چھٹا رن بنانے کیلئے مزید 88 بالز کھیلیں ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز سنیل گواسکر کے پاس تھا جنہوں نے ایک رن کیلئے 70 گیندیں کھیلی تھیں ۔