بنگلہ دیش پریمیر لیگ ، آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پیر 7 دسمبر 2015 11:32

بنگلہ دیش پریمیر لیگ ، آج دو میچز کھیلے جائیں گے

ڈھاکا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر- 2015ء) بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں کومیلا وکٹورئینز اور باریسال بلز کا ٹکراؤ ہوگا تو دوسرے میچ میں آفریدی اور مصباح آمنے سامنے ہوں گے ۔ بنگلا دیش میں جاری بی پی ایل میں آج کومیلا وکٹوریئنز اور باریسل بلز کے درمیانپہلا میچ کھیلاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ٹیبل پر لیڈ کرنے والے وکٹورئینز میں پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور اوپنر احمد شہزاد شامل ہیں ، انہیں مخالف ٹیم میں موجود فاسٹ باولر محمد سمیع کے حملوں کا سامنا کرنا ہے ۔

ان کی ٹیم ٹیبل پر تو تیسرے نمبر پر ہے لیکن پوائنٹس دونوں کے دس دس برابر ہیں ۔ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دن کے دوسرے میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ رنگپور رائیڈرز اور سہلٹ سپر سٹارز کے درمیان ہوگا ، سلہٹ سپرسٹار میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باولر سہیل تنویر شامل ہیں جب کہ رنگپور رائیڈرز میں مصباح الحق اور وہاب ریاض رنگ جما رہے ہیں ۔