عالمی چیمپین آسٹریلیا نے بیلجئم کو شکست دے کر ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 7 دسمبر 2015 11:37

عالمی چیمپین آسٹریلیا نے بیلجئم کو شکست دے کر ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل ..

رائے پور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر- 2015ء) آسٹریلیا نے بیلجئم کو شکست دے کر ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، میزبان بھارت نے تیسری پوزیشن کے میچ میں ہالینڈ کو شوٹ آوٹ پر ہرایا ۔

(جاری ہے)

رائے پور میں ورلڈ ہاکی لیگ کے فائنل میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بیلجئم مد مقابل ہوئے ، کوکا بوراز نے شروع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور فائنل 1 کے مقابلے میں 2 گول سے اپنے نام کر لیا ۔ تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں بھارت نے نیدر لینڈز کو شوٹ آوٹ پر شکست دے کر کانسی کا میڈل جیتا ، مقررہ وقت میں سنسنی خیز میچ 5-5 گولز سے برابر رہا تاہم میزبان ٹیم نے شوٹ آوٹ پر 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔