پیدائشی معذور بلی کو بھی ٹانگیں مل گئیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 7 دسمبر 2015 11:41

پیدائشی معذور بلی کو بھی ٹانگیں مل گئیں

ایمز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر2015ء) آئیووا سے تعلق رکھنے والے ایک بلے ، جو پچھلی ٹانگوں سے پیدائشی معذور تھا ، کو مصنوعی ٹانگیں لگا دی گئی۔ تین سالہ ونسینٹ چھوٹے بالوں والا گھریلو بلا ہے۔ آئیووا سٹیٹ یونیورسٹی کے لائیڈ ویٹرنیری میڈیکل سنٹر میں ونسینٹ کو ٹائیٹینئم کی بنی ہوئی مصنوعی ٹانگیں لگائی گئی۔ ڈاکٹر میری برگ کے مطابق اس وقت دنیا میں 25 سے بھی کم ایسے جانور ہیں، جنہیں اس طرح مصنوعی ٹانگیں لگائی گئی ہیں۔

نیواڈیا کے جانوروں کے تحفظ کےمرکز میں کام کرنے والی سنڈی جونز نے معذور ونسینٹ کو دیکھا تو اسے اپنے جانوروں کے تحفظ کے مرکز میں لے آئی۔ونسینٹ کو فیزیکل تھراپی کی مدد سے چلنے کے قابل بنانے کی کوشش کی گئی مگر وہ ناکام ہوئی۔ اس پر سنڈی کی بیٹی ایملی نے اسے ڈاکٹر برگ سے متعارف کرایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر برگ نے بتایا کہ پراستھیٹک کی مدد سے ہی وینسنٹ کسی حد تک عام بلیوں کی طرح زندگی گذارنے کے قابل ہو سکتا ہے۔

سنڈی کے مطابق جانوروں کے تحفظ کے مرکز میں آنے والے اس طرح کے جانوروں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، لیکن آپ کو اپنے جانوروں کو عام زندگی دینے کےلیے سب کچھ کرنا چاہیے۔ 2014میں ونسینٹ کا پہلا آپریشن ہوا، جس میں اس کی ہڈیوں میں ہی مصنوعی ٹانگیں فٹ کر دی گئی۔یہ مصنوعی ٹانگیں اس طرح ڈیزائن کی گئی تھی کہ بلی کی ہڈیوں کی بڑھوتری میں رکاؤٹ نہ بنیں۔ مصنوعی ٹانگیں ملنے کے بعد ونسینٹ چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہے۔ تاہم چھلانگیں لگانے کے لیے اسے مزید وقت لگے گا۔ ڈاکٹر برگ کے مطابق ونسینٹ کو ٹانگیں لگاتے ہوئے انہوں نے مصنوعی اعضا لگانے کا ایک نیا طریقہ اپنایا، اگلی دفعہ اس طرح کے آپریشن کرتے ہوئے انہیں کافی آسانی ہوگی۔