انگلش پریمیئر لیگ ، دفاعی چیمپین چیلسی کو برن مائوتھ نے بھی شکست دے ڈالی

پیر 7 دسمبر 2015 11:50

انگلش پریمیئر لیگ ، دفاعی چیمپین چیلسی کو برن مائوتھ نے بھی شکست دے ..

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر- 2015ء) انگلش پریمیئر لیگ کی دفاعی چیمپئن چیلسی کے پیچھے پڑنے والی بلا جان چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہی اور اب اسے برن ماؤتھ سے بھی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی ہے ۔

(جاری ہے)

چیلسی کے ہوم گراونڈ سٹینڈ فورڈ برِج میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی اور برن ماؤتھ کی ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں ۔ میچ کے پہلے ہاف نے مقابلہ دلچسپ بنایا تاہم اختتام تک کوئی گول سکور نہ ہونے پر گراونڈ میں سنسنی پھیلنے لگی ۔ میچ کے 82ویں منٹ پر مرے نے ہیڈ گول کر کے برن ماؤتھ کو برتری دلائی جسے چیلسی اتارنے میں ناکام رہی اور 0-1 کی شکست نے دفاعی چیمپین چیلسی کے نام پر ایک اور دھبہ لگا دیا ہے ۔