دبئی کے مشہور میٹرو سٹیشن ’جبل علی‘ کا نام تبدیل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 11:54

دبئی کے مشہور میٹرو سٹیشن ’جبل علی‘ کا نام تبدیل کر دیا گیا

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء):دبئی کے مشہور میٹرو اسٹیشن جبل علی کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ لائن پر دبئی میٹرو کی آخری منزل جبل علی کا نام تبدیل کر کے یو اے ای ایکسچینج رکھ دیا گیا ہے۔تاہم میٹرو اپنے آخری اسٹیشن سمیت پرانے روٹ ہی پر برقرار رہے گی ۔

(جاری ہے)

تاہم اسٹیشن کا نام تبدیل ہونے کے بعد ریڈ لائن پر میٹرو کی سمت کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔جس کے ٹرین کا اعلان بعد ’جبل علی اسٹیشن روانگی کے لیے ٹرین جبل علی پلیٹ فارم پر آچکی ہے‘ تبدیل ہو کر یو اے ای ایکسچینج جانے والی ٹرین یو اے ای پلیٹ فارم پر آچکی ہے‘ ہوگیا ہے۔ اگرچہ ٹرین کا نام رواں سال جون کے مہینے میں ہی کر دیا گیا تھا لیکن ٹرین کی سمت گذشتہ ہفتے تبدیل کی گئی۔