”تماشا“ باکس آفس پر کچھ زیادہ تماشائی جمع نہیں کر سکی

پیر 7 دسمبر 2015 11:56

”تماشا“ باکس آفس پر کچھ زیادہ تماشائی جمع نہیں کر سکی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)باکس آفس سے یاد آیا کہ رنبیر کپور کی فلم ’تماشا‘ باکس آفس پر کچھ زیادہ تماشائی جمع نہیں کر سکی اور فلم پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

خیر اب چونکہ اس فلم نے اس سے پہلے آنے والی ان کی دوسری فلموں سے زیادہ بزنس کیا ہے تو پارٹی تو بنتی ہے پھر کیا تھا تماشا فلم کی ’سکسیس پارٹی‘ منائی گئی جس میں سب تھے لیکن رنبیر کی مبینہ گرل فرینڈ کترینہ غائب رہیں۔

بحر حال اب رنبیر کا کہنا ہے کہ اپنے فینز کو اچھی فلمیں دینا ان کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ویسے یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رنبیر اب سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ فلم تو بن جائے لیکن فینز ہی نہ رہیں۔