رام گوپال ورما کو شری دیوی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف مہنگا پڑگیا

پیر 7 دسمبر 2015 11:56

رام گوپال ورما کو شری دیوی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف مہنگا پڑگیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)فلمساز رام گوپال ورما آج کل اپنی فلموں سے تو نہیں لیکن بیانات اور ٹوئٹس کے سبب پبلیسٹی بٹور رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ عرصے پہلے وہ بھارت میں ’عدم روادی کی بحث میں الجھ گئے تھے لیکن اس بار وہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شری دیوی کے شوہر اور فلمساز بونی کپور کے غصے کا شکار ہوئے ہیں۔ہوا یوں کہ رامو نے خود نوشت ’گن اینڈ تھائی‘ میں دل کھول کر لکھا ہے کہ کس طرح وہ شری دیوی پر فریفتہ تھے۔ رامو جذبات میں آکر کافی کچھ لکھ گئے پھر کیا تھا شری دیوی کے شوہر بونی کپور کو غصہ آگیا اور انھوں نے رامو کو ’پاگل اور گندے ذہن‘ والا انسان کہا۔لگتا ہے رامو اپنی اس خود نوشت کو مقبول بنانے کا طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں؟