بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 7 دسمبر 2015 12:00

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

میر پور ۔07 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کلمنگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے اور پہلا میچ چٹاگانگ وکنگز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

دوسرے میچ میں کومیلاوکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ سلہٹ سپر سٹارز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مابین ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بریسال بلز اور چٹاگانگ وکنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وکنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا۔