بی پی ایل میں پوائنٹس ٹیبل پر کومیلا وکٹورینز بدستور سر فہرست

پیر 7 دسمبر 2015 12:00

بی پی ایل میں پوائنٹس ٹیبل پر کومیلا وکٹورینز بدستور سر فہرست

ڈھاکہ ۔ 07 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ بی پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیمیں پہلے نمبر پر ہے، رنگپور رائیڈرز دوسرے اور بریسال بلز تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں، اب تک کے مقابلوں میں کومیلا وکٹورینز ، رنگپور رائیڈرز اور بریسال بلز کی ٹیموں نے 10، 10 پوائنٹس حاصل کئے ہیں تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے کومیلا کی ٹیم پہلے، رنگپور رائیڈرز دوسرے اور بریسال دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈھاکہ کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سلہٹ سپر سٹارز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چٹاگانگ کی ٹیم بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ چٹھے نمبر پر ہے۔

بی پی ایل میں پوائنٹس ٹیبل پر کومیلا وکٹورینز بدستور سر فہرست