خیبرپختونخوا ایج گروپ سکواش چیمپئن شپ پرسوں سے شروع ہو گی

پیر 7 دسمبر 2015 12:01

خیبرپختونخوا ایج گروپ سکواش چیمپئن شپ پرسوں سے شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء) خیبرپختونخوا ایج گروپ سکوائش چیمپئن شپ بدھ سے پی ایس بی محب اللہ خان سکوائش اکیڈمی پشاور میں شروع ہو گی۔ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس محب اللہ خان نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔

(جاری ہے)

2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کیلئے 65 ہزار روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے اور کھلاڑیوں کے درمیان چار بوائز اور ایک فیمیل کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق عالمی چیمپئن قمرزمان اور جان شیر خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جو کہ باضابطہ طور پر ایونٹ کا افتتاح کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں۔