سیف گیمز کی تیاری کیلئے 8 مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس اسلام آباد میں جاری

پیر 7 دسمبر 2015 12:02

سیف گیمز کی تیاری کیلئے 8 مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس اسلام آباد میں ..

اسلام آباد ۔ 07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء)مختلف سپورٹس فیڈریشنز کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز کی تیاری کیلئے 8 مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اللہ نے بتایا کہ جن میں اتھلیٹکس، کبڈی، ووشو، تائیکوانڈو، آرچری، ویٹ لیفٹنگ، ہینڈ بال اور سوئمنگ شامل ہیں ان تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو مختلف کوچز اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی ان کیمپس میں بھر پور محنت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ان کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، سیف گیمز آئندہ برس فروری میں بھارت میں کھیلے جائینگے ۔