اسوا اکیڈمی نے ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کو فٹ بال میچ میں5-2 سے شکست دی

پیر 7 دسمبر 2015 12:02

اسوا اکیڈمی نے ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کو فٹ بال میچ میں5-2 سے شکست دی

اسلام آباد ۔ 07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن( اسوا ) اکیڈمی نے ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کو ایک دوستانہ فٹ بال میچ میں5-2 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں اسوا اکیڈمی کو ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں ماڈل ٹاؤن کلب نے دو اور اسوا اکیڈمی نے مزید 2 گول سے شکست دے کر میچ 5-2 گول سے جیت لیا۔ فتح ٹیم کی جانب سے سبی نے تین، باقر نے اور عہد نے ایک گول کیا جبکہ ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی طرف سے عبدالرافعہ اور ساحل نے ایک، ایک گول کیا۔