مذاق اڑانے کیلئے مشہورفلمساز ساجد خان اب شکایتوں پر اتر آئے

پیر 7 دسمبر 2015 12:30

مذاق اڑانے کیلئے مشہورفلمساز ساجد خان اب شکایتوں پر اتر آئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)فلمساز ساجد خان جو انڈسٹری میں اکثر لوگوں کا مذاق اڑانے کے لیے مشہور ہیں اور کافی بڑ بولے سمجھے جاتے ہیں اب شکایتوں پر اتر آئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ان کی فلم ہمشکل کے لیے ان پر بہت تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

ساجد کا خیال ہے کہ ان کی اس فلم نے 65 کروڑ کا بزنس کیا تھا تو اسے فلاپ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

ساجد کہتے ہیں کہ کافی عرصے تک خود انھوں نے لوگوں کا مذاق اڑایا انھیں تنقید کا نشانہ بنایا اسی لیے ان کی فلم نہیں بلکہ ان سے بدلہ لے رہے ہیں اور جس وقت وہ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے تھے انھیں یہ احساس ہی نہیں ہوتا تھا کہ خود ان کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔ساجد صاحب شاید آپ نے یہ کہاوت نہیں سنی تھی کہ جو بووٴگے وہی کاٹو گے-