فلم ”ہیٹ سٹوری تھری“ نے بے باکی کے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

پیر 7 دسمبر 2015 12:30

فلم ”ہیٹ سٹوری تھری“ نے بے باکی کے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم’ ’ہیٹ سٹوری تھری“ کے صرف ٹریلر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ جیسے اس فلم نے بے باکی کے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔لگتا ہے حال ہی میں سینسر بورڈ کے طے شدہ اصول اور ضوابط میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

اب فلم میں کام کرنے والے ہیرو اور ہیروئن دونوں ہی اس بارے میں ایسے بیانات جاری کر رہے ہیں کہ جیسے فلم میں کام کر کے شرمندہ ہوں-پہلے زرین خان سلمان کا سامنا کرنے سے گھبرا رہی تھیں جو انھیں بالی ووڈ میں لے کر آئے تھے اور اب شرمن جوشی صفائی دیتے پھر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی بیگم کو ان پر پورا بھروسہ ہے اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ یہ ان کے کام کا حصہ ہے۔ شرمن بھائی ایسا کام ہی کیوں کریں جس کی صفائی دینی پڑ جائِے؟

متعلقہ عنوان :