سلمان خان فلم”سلطان“ کی کامیابی کیلئے ہر حدپارکرنے کو تیار ہیں

سلمان خان ”سلطان“ میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں

پیر 7 دسمبر 2015 12:30

سلمان خان فلم”سلطان“ کی کامیابی کیلئے ہر حدپارکرنے کو تیار ہیں

ہریانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ ”سلطان“ کی کامیابی کیلئے ہر حد سے گزرنے کو تیارہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے سلمان خان سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے سلطان میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے حال ہی میں اپنے وزن میں بڑی حد تک اضافہ کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار آئندہ ماہ فلم کے دوسرے حصے کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے اپنے وزن میں تیزی سے کمی کریں گے تاکہ وہ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق کمزور نظر آسکیں۔ -

متعلقہ عنوان :