کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے ، کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 13:08

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے ، کراچی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا.

(جاری ہے)

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ایک مختصر اجلاس ہوا جس میں کورکمانڈر کراچی ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی رینجرز سندھ شریک ہوئے . اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی . اجلاس میں سندھ میں جاری تمام آپریشنز پر تفصیلی بات کی گئی .