معروف اسٹیج آرٹسٹ ثوبیہ عرف سنگم رانا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،پوسٹ مارٹم نا ہو سکا

پیر 7 دسمبر 2015 13:25

معروف اسٹیج آرٹسٹ ثوبیہ عرف سنگم رانا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،پوسٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء) لاہور میں پولیس نے اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی اسٹیج آرٹسٹ ثوبیہ عرف سنگم رانا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سندر کے مطابق اداکارہ ثوبیہ عرف سنگم رانا کے قتل کا مقدمہ ان کی والدہ صغراں بی بی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے،مقدمے میں ثوبیہ کی پھوپھی زاد آمنہ، ذیشان ، کاشف اور دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، اسٹیج آرٹسٹ ثوبیہ عرف سنگم رانا اپنے گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، ان کی لاش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جائے گی۔

واضع رہے گزشتہ روز اسٹیج اداکارہ ثوبیہ کی کی لاش پر اسرار طور پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی اور اداکارہ کے لواحقین نے پولیس کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا تھا اور لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :