فلم” ہنگرگیمز“ ایک کروڑ86لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر راج کر رہی ہے

پیر 7 دسمبر 2015 13:29

فلم” ہنگرگیمز“ ایک کروڑ86لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے ہفتے میں بھی ..

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء) ہنگر گیمز بدستور تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ہنگر گیمز سلسلے کی چوتھی اور آخری فلم موکنگ جے پارٹ ٹو نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالر کمائے اور باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے،فرانسس لارنس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹنِس ایورڈین کے گرد گھومتی ہے جو دشمنوں سے آخری لڑائی لڑرہی ہے،اس ہفتے ریلیز ہونے والی ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم کریمپس ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر انکم کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،اور ماضی کی شہرہ آفاق فلم سیریز روکی کے سلسلے سے جڑی فلم کریڈ باکس آفس پر اس ہفتے بھی تیسری پوزیشن پر ہی رہی۔

(جاری ہے)

فلم نے رواں ہفتے ایک کروڑ پچپن لاکھ ڈالر سمیٹے۔

متعلقہ عنوان :