سپر ماڈل صائمہ اظہر ایکشن اور رومانس سے بھرپور پاکستانی فلم ”موسم“ میں مرکزی کردار کریں گی

پیر 7 دسمبر 2015 13:31

سپر ماڈل صائمہ اظہر ایکشن اور رومانس سے بھرپور پاکستانی فلم ”موسم“ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء) سْپرماڈل صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ فیشن کی دنیا سے فلم تک کا سفر بہت شاندار اور یادگار رہا‘ محنت اور لگن نے راتوں رات فیشن کی دنیا میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور اب کیرئیر کی پہلی فلم ”موسم“ میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے بھی میری یہی کوشش رہے گی کہ میں بہترین کام کرتے ہوئے بطور فلم اسٹار اپنی منفرد شناخت بناوٴں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سْپرماڈل صائمہ اظہر نے کہا کہ فوٹو شوٹس، ریمپ پرواک اور ٹی وی کمرشلز میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا تھا لیکن فلم میں کیمرے کا سامنا کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔ دیکھا جائے تو یہ سب سے مشکل کام ہے کیونکہ ایک فنکارکی یہ اولین ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ اداکاری کرتے ہوئے اپنی شخصیت کی نفی کرکے اس کردارکے حقیقی رنگ بڑی اسکرین پرلائے جس سے اس کی فنکارانہ صلاحیتوں کا پتہ چل سکے۔

(جاری ہے)

مجھے ملنے والا رول جہاں مرکزی ہے، وہیں یہ کردار ایکٹنگ کے اعتبار سے بہت چیلنجنگ بھی ہے‘ اس فلم میں میرے مدمقابل ساحر لودھی، ثنا، شمعون عباسی، نویدرضا اور اعجاز اسلم شامل ہیں جب کہ فلم کے ڈائریکٹر ثاقب صدیقی، رائٹر ساحرلودھی اور شاہد جب کہ اس کے پروڈیوسر ڈاکٹر فیصل ضیاء ہیں، جب کہ آئٹم گرل ماتیرا پر ایک آئٹم نمبر بھی پکچرائز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :