ادکارہ سنگم رانا کی پراسرار ہلاکت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

سنگم ایک اچھی اور با اخلاق اداکارہ تھی ،موت نے بہت سارے سوالیہ نشان پیدا کر دیئے ‘ (ن) لیگ کلچر ونگ سنگھم رانا کے انتقال سے ہمیں دلی دکھ اور رنج ہوا ،بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں‘ خوشبو ، ہما علی ، لیلیٰ ، افتخار ٹھاکر ، امان اللہ و دیگر کا بیان

پیر 7 دسمبر 2015 13:39

ادکارہ سنگم رانا کی پراسرار ہلاکت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) اداکارہ سنگم رانا کی پراسرار ہلاکت پر مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک ، پنجاب کے نائب صدر ذوالقرنین حیدر ، لاہور کے صدر پروڈیوسر یامین ملک ، نائب صدر شیبا بٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری انیقہ علی ، نائب صدر رابی پیرزادہ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگم ایک اچھی اور با اخلاق اداکارہ تھی اور فن کی دنیا میں وہ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی تھی اور جب منزل اس کے قریب آچکی تھی تو اس کی موت نے بہت سارے سوالیہ نشان پیدا کر دیئے ہیں جس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اداکارہ خوشبو ، ہما علی ، لیلیٰ ، آرزو ، شیبا رانی ، میگا ، صائمہ خان ، روبی انعم ، افتخار ٹھاکر ، امان اللہ ، طاہر نوشاد ، گوشی خان ، عابد کشمیری ، افضل محمود خان ، جمیل البیلا ، سعدیہ شیخ نے بھی اداکارہ سنگم رانا کی پراسرار ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سنگم رانا کی پراسرار موت کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔سنگم رانا کے انتقال سے ہمیں دلی دکھ اور رنج ہوا ہے اور ہم اس کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں۔