کروڑوں روپے کی آفر ملنے کے باوجود موجودہ تھیٹر پر کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ‘ ریچل خان

پیر 7 دسمبر 2015 13:45

کروڑوں روپے کی آفر ملنے کے باوجود موجودہ تھیٹر پر کام کرنے کا سوچ بھی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی آفر ملنے کے باوجود موجودہ تھیٹر پر کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی جس طرح اسٹیج ڈرامے کو آرٹ کے نام سے فروغ کیا جا رہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیہودہ رقص اور فحش جملے بازی نے اسٹیج ڈرامے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور جب تک سنجیدہ لوگ اور سینئر آرٹسٹ آگے نہیں آئیں گے اسٹیج ڈرامہ روز بروز پستی کی حدوں کی جانب گرتا جائیگا ۔

ریچل خان نے کہاکہ میں خود کو ٹی وی اور فلم تک ہی محدود رکھوں گی ، موجودہ اسٹیج ڈرامے میں کام کرنا میرے بس کی بات نہیں ۔ چاہے اس کے لئے مجھے کروڑوں روپے کی آفر ہی کیوں نہ کی جائے ۔