بین الصوبائی انڈر17-گرلز تائیکوانڈوچمپئن شپ 4 جنوری سے شروع ہوگی

پیر 7 دسمبر 2015 13:57

بین الصوبائی انڈر17-گرلز تائیکوانڈوچمپئن شپ 4 جنوری سے شروع ہوگی

حیدرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی انڈر17-گرلز تائیکوانڈوچمپئن شپ 4 جنوری سے حیدرآباد میں شروع ہوگی، چمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں اور یہ چمپئن شپ 6 جنوری تک جاری رہے گی۔