آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ 10 دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 7 دسمبر 2015 13:57

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ 10 دسمبر سے شروع ہوگا

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 سے 14 دسمبر تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی ‘ ویسٹ انڈیز کی کپتانی کے فرائض جیسن ہولڈر انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا