آفریدی کے کپتان بنتے ہی سہلٹ سٹارز کی قسمت جاگ اٹھی

پیر 7 دسمبر 2015 14:23

آفریدی کے کپتان بنتے ہی سہلٹ سٹارز کی قسمت جاگ اٹھی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی جب سے بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم سہلٹ سٹارز کے کپتان بنے ہیں تب سے ٹیم کی قسمت جاگ اٹھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے بطور کپتان سہلٹ اسٹارز کوایونٹ کی واضح برتری دلوائی اور مخالف ٹیم بارسل بلز 58رنز پر آل آوٴٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

بارسل بلز کے کپتان کرس گیل کی موجودگی سے بھی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں حاصل ہوسکا اور بارسل بلز انتہائی کم ترین سکورپر ڈھیر ہوگئی۔

بارسل بلز کی جانب سے محمد سمیع 16،ایون لیوس 12اور کرس گیل 8رنز بنا کے نمایاں کھلاڑی رہے۔جبکہ راوی بوپارا نے 3 ، شاہد آفریدی،محمد شاہد اور روبیل نے 2,2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ سہلٹ اسٹارز نے محض ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف کو باآسانی حاصل کرلیا۔ سہلٹ سٹارز کی جانب سے جنید صدیقی 34 جب کہ نورالحسن 24 رنز بناکے نمایاں کھلاڑی رہے۔