راولپنڈی ایکسپریس بھی پاک بھارت سیریز کے حامی

پیر 7 دسمبر 2015 14:23

راولپنڈی ایکسپریس بھی پاک بھارت سیریز کے حامی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر بھی پاکستا ن اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حق میں بول پڑے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو تعلقات میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی۹۹ فیصد عوام پاک بھارت سیریز دیکھنا چاہتے ہیں۔لہذا دونوں ملکوں کی حکومت کو تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :