ملک کا امن و امان تباہ کرنے والوں سے بھرپور طریقے سے نمٹیں گے، پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہیں،پاک فضائیہ دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے ،قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے،جے ایف 17طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت قابل فخر ہے
پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کاتقریب سے خطاب
پیر 7 دسمبر 2015 14:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی07دسمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک کا امن و امان تباہ کرنے والوں سے بھرپور طریقے سے نمٹیں گے، پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہیں،پاک فضائیہ دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے ،قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے،جے ایف 17طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت قابل فخر ہے۔
وہ پیر کوسونمیانی فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کی مشقوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ اندورنی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے ، فائر پاور اپنی نوعیت کی منفرد مشقیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ضرب عضب میں موٴثر کردار ادا کر رہی ہے، پاک فضائیہ دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اورقوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔
انہوں نے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر طیارے کی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت قابل فخر ہے،جے ایف 17طیاروں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے اور پاک فضائیہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف کی سونمیانی فائرنگ رینج مشقوں میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.