کراچی : عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 14:56

کراچی : عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع کر دی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء) : عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو مزید 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر یا. تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کورینجرز کی بھاری نفری نے ڈاکٹر عاصم حسین کو سخت سکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا۔ عدالت میں نیب کے لاءآفیسر سمیت پیپلز پارٹی کے رہنما بھی موجود ہیں۔ عاصم حسین کو پولیس ریمانڈ ختم ہونے کی صورت میں انسداد دہشت گردی کے منتظم جج نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

سماعت میں عدالت نے عاصم حسین کا مزید 5 روزہ ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں بیان دیا کہ میرے خلاف تمام ادارے تفتیش کر چکے ہیں لہٰذا میرا مزید نہ دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ، جھگڑا کسی اور کا ہے نشانہ مجھے بنایا جا رہا ہے،اپنے ہی اسپتال میں ہتھکڑیاں لگا کر لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

ایم ایس کے بیان پر مجھے ملزم بنا دیا گیا . ڈاکٹر عاصم نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دہشت گردوں کو طبی امداد فراہم کرنے سے متعلق کوئی اعتراف نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ میں جان دینے کو تیار ہوں مجھ پرظلم نہ کیا جائے میں دل کے مرض میں مبتلا ہوں مر گیا تو کون ذمہ دار ہو گا۔ کبھی مجھے لالی پوپ دیا جا تا ہے اور کبھی مجھ پر تشدد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ میں مظلوم ہوں مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔میری اہلیہ بھی کینسر کی مریضہ ہے اور عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہے . آپ انصاف کی کرسی پر ہیں میرے ساتھ انصاف کریں . انہوں نے عدالت میں اپنے بیان میں مزید کہا کہ مجھے ڈرایا جا رہا ہے ، نیب نے اپنی تفتیش مکمل کر لی ہے لیکن یہ لوگ مجھے کچا کھا جائیں گے . میرے خلاف جھوٹے ثبوت پیش کیے جا رہے ہیں. جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو حکمدیا کہ لکھ کر دیں کہ ڈاکٹر عاصم سے تھانے میں تفتیش کی جائے گی.واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین پر کرپشن اور دہشت گردوں کو طبی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے.

متعلقہ عنوان :