آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اجلاس ‘ کراچی کے علاوہ سندھ بھر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

پیر 7 دسمبر 2015 15:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں سکیورٹی کی صورتحال میں قابل ذکر بہتری لانے اور پر امن بلدیاتی الیکشن کے انعقاد پر آرمی ‘رینجرز ‘ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کر نے والے دیگر اداروں کی کارکر دگی کو سراہا ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پیر کو کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کے علاوہ سندھ بھر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کور کمانڈر کراچی ‘ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی ۔چیف آف آرمی سٹاف نے جاری آپریشن کے ذریعے کراچی میں سکیورٹی کی صورتحال میں قابل ذکر بہتری لانے پر پاک فوج ‘ رینجرز ‘ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کر نے والے دیگر اداروں کی کار کر دگی کو سراہا ۔آرمی چیف نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے پر امن انعقاد پر بھی مذکورہ اداروں کی تعریف کی ۔