Live Updates

تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے ‘بلدیاتی انتخابات میں شکست سے کوئی فرق نہیں پڑتا ‘ عمرا ن خان

پیر 7 دسمبر 2015 15:19

تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے ‘بلدیاتی انتخابات میں شکست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں شکست سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایڈوائزری کونسل کا اجلاس چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو شکست سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ اتحاد سمیت مختلف امور بھی زیر غور آئے ۔

پارٹی کی سنٹرل ایڈوائزی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، کراچی سے خبیر تک عوام کی امیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف ہے ‘ قوم اسٹیٹس کو کے مقابلے میں تحریک انصاف کو متبادل کے طور پر دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لئے تمام تر امیدیں پی ٹی آئی سے وابستہ کر رکھی ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومتوں کا عمل دخل ہوتا ہے ، اس لئے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے باوجود تحریک انصاف پر کوئی فرق نہیں پڑئے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ قیادت میرٹ کے ذریعے اوپر آنی چاہئے اسی لئے انہوں نے پارٹی سنبھالنے کے لیے اپنے رشتہ داروں کو تیار نہیں کر رکھا۔ تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں عہدوں کے لئے انتخابی عمل تحریک انصاف کو ملک کی دیگر جماعتوں سے ممتاز کرتا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے براہ رست انتخاب کا طریقہ کار د سود مند ہو گا۔ گزشتہ انتخابات کی غلطیوں سے سابق سیکھ کر انتخابات کرائے جائیں تو پارٹی مضبوط ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :