رنگ اور ڈیزائن بدلنے والے انوکھے اور منفرد جوتے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 15:22

رنگ اور ڈیزائن بدلنے والے انوکھے اور منفرد جوتے

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء):غیر ملکی کمپنی شفٹ وئیر ایمز نے مستقبل کے سب سے ایڈوانس جوتے متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق ان جوتوں کا رنگ اور ڈیزائن تبدیل کیا جا سکے گا جبکہ یہ جوتے مکمل طور پر واٹر پروف ہوں گے۔ شفٹ وئیر ایمز نے ایچ ڈی ای لنک پاور جوتے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان جوتوں کے اطراف میں ایک اینی میشن ڈسپلے ہو گا جسے موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ سے کنٹرول کر کے جوتوں کے ڈیزائن اور رنگت تبدیل کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

نیویارک کی کمپنی شفٹ وئیر نے ان جوتوں کی تیاری کے لیے 25ہزار ڈالر کا ہدف متعین کیا ہے جبکہ اپنے ہداف سے آگے نکلتے ہوئے کمپنی نے ایک لاکھ 28 ہزارپانچ سو ساٹھ امریکی ڈالر اکٹھا کر لیے ہیں۔ تاہم ان جوتوں کی باقاعدہ تیاری کے لیے دو ملین ڈالر کی رقم درکار ہے۔ شفٹ وئیر کے مطابق مذکورہ جوتے خود سے بجلی پیدا کر کے اپنے ڈسپلے سسٹم کو سپورٹ کریں گے جبکہ سو فیصد واٹر پروف ہوں گے جبکہ ان جوتوں کے تلوے کیولر فائبر سے بنائے جائیں گے ۔ کمپنی کے مطابق یہ جوتے تین مختلف اسٹائل مین تیار کیے جائیں گے جنہیں ممکنہ طور پر آئندہ برس کے وسط تک تیار کر کے فروخت کیا جا سکے گا۔