عبدالستارایدھی کا فاؤنڈیشن کی تمام ذمہ داریاں اپنے بیٹے کے سپرد کرنے کا فیصلہ

پیر 7 دسمبر 2015 15:30

عبدالستارایدھی کا فاؤنڈیشن کی تمام ذمہ داریاں اپنے بیٹے کے سپرد کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستارایدھی نے ایدھی فاؤنڈیشن کی تمام ذمہ داریاں اپنے بیٹے فیصل ایدھی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو عبدالستار ایدھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے بیماری اور بڑی عمر اور بلقیس ایدھی کی بیماری کی وجہ سے ایدھی فاؤنڈیشن کی تمام ذمہ داریاں اور سارے کام اپنے بیٹے فیصل ایدھی کے سپرد کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ پچیس سالوں سے اپنی زیر نگرانی فیصل ایدھی کی تربیت کی اور مجھے خوشی ہے کہ اپنے ایمانداری ،خلوص اور محنت سے اپنے آپ کو میرا صحیح جانشین ثابت کر دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ میرے انسانیت کے اس مشن کو آگے بڑھائے گا اور میر ی بیٹی کبریٰ ایدھی اس کی معاونت کرتے ہوئے انسانیت کے مشن کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔