ترکی نے اکتوبر میں ہی روسی طیارے پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ویکی لیکس

پیر 7 دسمبر 2015 16:21

ترکی نے اکتوبر میں ہی روسی طیارے پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ویکی لیکس

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء ) ویکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے اکتوبر میں ہی روسی طیارے پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔روسی میڈیا کے مطابق ویب سائٹ ویکی لیکس نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ترکی اکتوبر میں ہی روسی طیارے پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کے مطابق اس بارے میں اطلاع ترکی کے حکمران حلقوں سے وابستہ ایک باخبر ذرائع سے ملی ہے جو 'فواد آوینی' کے لقب سے جانا جاتا ہے ۔ ویکی لیکس نے نشاندھی کی کہ 'فواد آوینی' نے 10 اکتوبر کو یعنی ترکی کی جانب سے روسی طیارے کو مار گرائے جانے سے 6 ہفتے پہلے ٹویٹر میں اطلاع دی تھی کہ صدر ترکی اردوغان کا اس طرح کا منصوبہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :