معروف ریسلر جان سینا نے بھی شوبز کا رخ کرلیا

پیر 7 دسمبر 2015 16:22

معروف ریسلر جان سینا نے بھی شوبز کا رخ کرلیا

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر- 2015ء) مقبول ترین ریسلر جان سینا کافی عرصے سے ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سٹیج سے غائب ہیں جس کی وجہ ان کی مصروفیات بتائی جارہی ہیں تاہم امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جان سینا نے ایک رئیلٹی ٹیلیویژن شو کے لیے ریسلنگ کی دنیا سے دوری اختیار کی ہے جو بہت طویل ثابت ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اور معروف ریسلر دی راک بھی ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کررہے ہیں ۔