میڈیانے عوام کو حکمرانوں کا محتسب بنا دیاہے ،رانا غلام سرور بابر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 دسمبر 2015 16:39

پیرمحل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔07 دسمبر۔2015ء) میڈیانے عوام کو شعوری بلندی کے اُس درجے پرپہنچا دیا ہے کہ وہ حکمرانوں کے محتسب بن چکے ہیں ۔اب عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی میڈیا کو شعوری درجات کی بلندی سے روکنے کے لیے بزدلانہ حملے صحافت سے وابستہ افراد کو اپنے مشن سے نہیں روک سکتے صحافیوں کو اپنے اتحاد سے قومی ذرائع ابلاغ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر جرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان رانا غلام سرور بابرنے صحافتی اداروں پر بزدلانہ حملوں کی مذمت کے سلسلہ منعقدہ اجلاس میں کیا انہوں نے ہمارے قومی ذرائع ابلاغ عامہ میں سچائی اور بے باکی کا پہلو غالب ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث ہمارے ذرائع ابلاغ نے دُنیا بھر میں ترقی حاصل کرلی جس سے دہشت گرد کو اپنی مذموم کاروائیوں کو میڈیا کی شعوری بلندی کی وجہ سے محدود کرنا پڑا دہشت گردوں کے صحافتی اداروں پر بزدلانہ حملے ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا میڈیا میں موجود غیر صحافتی لوگوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا صحافتی دہشت گردی ختم کرنے سمیت اس مقدس شعبہ میں موجو د غیر ورکنگ لوگوں کے ہاتھوں شعبہ صحافت کو آزادکروانا وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا صحافتی آزادی کارکن صحافیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے مگر آج صحافت کے شعبہ میں موجود دھڑے بندی کی وجہ سے کارکن صحافی اور میڈیا مالکان سخت مشکلات کا شکار ہے صحافیوں کو آپس کے فروعی اختلافات کو بھلاکر اپنے کاز کے لیے متحد ہونا ہوگا اجلاس میں راناشاہد الرحمن چیئرمین ، رانا محمد اشرف جنرل سیکرٹری ،محمد سلیم گل نائب صدر سمیت کثیر تعداد میں جرنلسٹ ایکشن کونسل کے ممبران نے شرکت کی ۔