چین کی فلک بوس عمارت پر کانچ کی راہداری سیاحوں کے لیے کھول دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 16:46

چین کی فلک بوس عمارت پر کانچ کی راہداری سیاحوں کے لیے کھول دی گئی

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء) : چین کی فلک بوس عمارت پر بنائی گئی کانچ کی راہداری کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق جنوبی چین میں گوانکشی کے علاقہ لیوزہو میں ینڈنگ بلڈنگ کے 76 ویں منزل پر کانچ کی ایک راہداری بنائی گئی ہے. جو کہ سب سے بالائی منزل کے احاطے میں واقعہ ہے.

(جاری ہے)

اس راہداری کی لبمائی 208 میٹر جبکہ چوڑائی 1.5 میٹر ہے. اس پر چلنے کے لیے بہادر سیاحوں کو دعوت دی گئی ہے. چینی میڈیا کے مطابق اس راہداری پر ایک وقت میں دو سکیورٹی معلم کے ہمراہ 5 سیاح 30 منٹ کے مقررہ وقت تک چہل قدمی کر سکتے ہیں. کانچ سے بنی یہ راہداری چین کی چوتھی جبکہ گوانکشی کی پہلی راہداری ہے. جسے گذشتہ روز سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے.

کانچ کی راہداری

متعلقہ عنوان :