کراچی، اقوام متحدہ کی طرف سے معذوروں کے حقوق کا تحفظ قابل تحسین عمل ہے ،سید قیصر محمود

پیر 7 دسمبر 2015 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین سید قیصر محمود نے کہا کہ اقوام متحدہ معذورین کے حقوق کا تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ معذورین کی بہبود کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں ۔ پاکستان ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔پاکستان کی بھی خواہش ہے کہ وہ معذورین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین دسمبر 2015کو امریکہ کے شہر نیو یارک اقوام متحدہ کے ہیڈ آفس میں معذورین کی عالمی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید قیصر محمود نے کہا کہ معذورین کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ معذورین عام انسان جیسے اور ان میں موجود تعلیمی ، علمی اور فنی صلاحیت کو استعمال کرکے دوسروں کی محتاجی سے بچاسکتے ہیں۔

انہوں نے عالمی دنیا سے اپیل کی کہ وہ معذورین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے وسائل استعمال کریں کیونکہ معذورین بھی ہم جیسے عقل و سمجھ بوجھ والے انسان ہیں ان کو ہر طرح کی محتاجی سے آزاد کرانا ہر حکومت کی زمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان واپس جاکر معذورین کیلئے سخت محنت کروں گا اور ان کے جائز حقوق کیلئے بھرپور کوشش کروں گا اقوام متحدہ معذورین کی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین اور ماہرین کی ایک بڑی تعداد شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :