عراق کا ترکی کو 48 گھنٹوں میں فوج نکالنے کا الٹی میٹم

عراقی فوج بغیر بتائے داخل ،سرحدی حدودکی خلاف ورزی کی گئی،عراقی وزیراعظم

پیر 7 دسمبر 2015 18:47

عراق کا ترکی کو 48 گھنٹوں میں فوج نکالنے کا الٹی میٹم

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) عراقی حکومت نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی فوج کو 48 گھنٹوں میں نکال لے ورنہ اسے تمام ممکنہ آپشنز کا سامنا کرنا ہوگا جن میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے رابطہ شامل ہے،ترکی کی افواج ٹینکوں اور توپوں سے لیس ہو کر غیر قانونی طور پر عراقی حدود میں گھس آئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی دفتر کے جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ترکی کی افواج کی 48 گھنٹوں میں واپسی نہ ہونے کی صورت میں عراق کو تمام موجودہ آپشنز کے استعمال کا حق حاصل ہے، جس میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے رابطہ کرنا بھی شامل ہے،بیان میں بتایا گیا کہ ترکی کی فوج عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر اور اسے بتائے بغیر عراق میں داخل ہوگئی ہے،عراق کے صوبے نینوی کے علاقے بعشیقہ کے ایک فوجی اڈے پر ترکی کے فوجی موجود ہیں جو کہ دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے خلاف لڑنے والے سنی رضاکاروں کو ٹریننگ دینے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :