ایس بی سی اے نے کمرشل پلازہ سمیت متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیا

پیر 7 دسمبر 2015 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرجنرل ممتاز حیدر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں فلیٹ /یونٹ طرز کمرشل پلازہ سمیت متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے صدر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر R.C-8 دکان نمبر 12 مولوی مسافرخانہ رنچھوڑلین پر ٹی آئرن گارڈ کی تعمیرات کو منہدم کردیااور پلاٹ, نمبر.A, 2.C 2A,2 اور 2.Dفائنل نمبر 1.Cاور7.Cاور7C/Cپر غیرقانونی تیسری ،چوتھی اورپانچویں منزل کی تعمیرات سمیت پلاٹ فلیٹ نمبرH.1,BL-G2بلاک 4کلفٹن کے احاطے کوسربمہرکردیا گیا۔

جمشید ٹاؤن کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں بلاک 2 پلاٹ نمبر177-Tپر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبر 177-Uکی بیسمنٹ میں غیرقانونی تعمیرات اورپلاٹ نمبر184-E کی لازمی کھلی جگہ پر آرسی سی تعمیرات کومنہدم کردیا،محمودآباد نمبر4میں پلاٹ نمبر1501اور 1502نئے نمبر ز406&407اورپلاٹ نمبر23/44کی لازمی کھلی جگہ پر گراؤنڈاورپہلی منزل کی آرسی سی تعمیرات،پلاٹ نمبرE-66محمودآبادنمبر 4 کی تیسری منزل پر تعمیرات ومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبرC-16 الہلال سی ایچ ایس اسکیم 7کے گراؤنڈاورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبرC-28بلاک 3Aپر دیواروں اورآرسی سی کالمزاور پلاٹ نمبر201بلاک 3بی ایم سی ایچ ایس کے گراؤنڈفلور پر عقبی جانب غیرقانونی تعمیرات کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ فلیٹ نمبر A-20، Z.C,18 اور 20/61-7پر غیرقانونی تعمیرات کومنہدم کرکے پیسج کوبحال کرتے ہوئے پلاٹ نمبر B-86&61بلاک 4.A،پلاٹ نمبر 355بلاک 7&8سی پی اینڈبرارسی ایچ ایس اورت پلاٹ نمبر229ڈی ایم سی ایچ ایس کوسربمہرکردیاگیا۔

دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 4/28بلاک 3-Bپرغیرقانونی دکانوں ،پلاٹ نمبر 3/21،بلاک3-Hپرچوتھی منزل کی آرسی سی چھت کے حصے اور پلاٹ نمبر9/13،بلاک 3-Dپر تیسری منزل اور پلاٹ نمبر 14/5بلاک 1-Eکی چوتھی منزل کی دیواروں اور چھت کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔مزید براں ڈیمالیشن ٹیم نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبرC-73بلاک D،پلاٹ نمبرB-84بلاک Cپر دوسری منزل کی آرسی سی چھت سمیت پلاٹ نمبر D-67بلاک Hکی آرسی سی چھت و پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبرC-140 بلاک 5-Eپر پانچویں منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔

مزیدبراں گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایرایامیں پلاٹ نمبر R-1072بلاک 14اور پلاٹ نمبر R-733بلاک 9کے سامنے کے حصے کی لازمی کھلی جگہ پر گراؤنڈ اور پہلی منزل کی آرسی سی اوردیگر تعمیرات ، پلاٹ نمبرR-509بلاک 9پرتیسری منزل کی دیواروں اور پلاٹ نمبر B-9بلاک 18پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور چھت کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔