لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے پہلے روز تیز ی کا رجحان رہا

ایل ایس ای25انڈیکس27.86پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5328.80 پربندہو ا

پیر 7 دسمبر 2015 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے پہلے روز تیز ی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای25انڈیکس27.86پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5328.80 پربندہو ا۔ مارکیٹ میں مجموعی طورپر73کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا8 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ7کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل7 لاکھ63 ہزار 800حصص کا کاروبارہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں کے الیکٹرک لمیٹڈکے3لاکھ75 ہزار500حصص ۔سلک بنک لمیٹڈ کے1لاکھ90 ہزار حصص۔جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے1 لاکھ19ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت25.80 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.30روپے کم ہو گئی۔