پاک فضائیہ کا انسداد دہشت گردی میں انتہائی اہم کردار ہے، پاک فضایئیہ کی تاریخ اس کے اہلکاروں کی دلیرانہ مثالوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، وزیراعظم محمد نواز شریف کا سونمیانی رینج میں پاک فضائیہ کے فائٹر طیاروں کی طرف سے فائر پاور کے مظاہرہ کے موقع پر خطاب
پیر 7 دسمبر 2015 19:32
کراچی ۔ 07 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردوں کے خلاف دیگر کارروائیوں میں پاک فضائیہ کے ایئر مینز اور خواتین اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا انسداد دہشت گردی میں انتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں کراچی کے نزدیک سونمیانی رینج میں پاک فضائیہ کے فائٹر طیاروں کی طرف سے فائر پاور کے مظاہرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ پاک فوج کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہ کر کام کر رہی ہے جسے انتہائی دشوار گزار علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات روایتی نہیں ہیں تاہم ہماری مسلح افواج چیلنجوں سے نمٹنے اور قومی خود مختاری کے تحفظ کیلئے انتہائی تربیت یافتہ اور ہر وقت تیار ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.