امریکی ڈالر کی قدر مستحکم، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں کمی

پیر 7 دسمبر 2015 19:34

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 26 پیسے اور 71 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 106.25 روپے اور قیمت خرید 103.74 روپے پر برقرار رہی۔ مزیدبرآں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 160.70 روپے سے کم ہو کر 160.44 روپے اور قیمت خرید 155.31 روپے سے کم ہو کر 155.05 روپے رہ گئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت بھی 116.12 روپے سے کم ہو کر 115.41 روپے اور قیمت خرید 112.23 روپے سے کم ہو کر 111.54 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :