سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام

پیر 7 دسمبر 2015 19:35

سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو سعودی ریال گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 28.18 روپے اور قیمت خرید 27.08 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 28.93 روپے اور قیمت خرید 27.09 روپے پر بند ہوئی۔