سینیٹر تاج حیدر کا پی آئی اے کی نجکاری کے مقصد سے لائے جانے والے صدارتی آرڈیننس پر گہرے افسوس کا اظہار
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس موخر کر کے آئی ایم ایف کے حکم پر صدارتی آرڈیننس کا اجرا قومی وقار کے منافی ہے،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی سندھ
پیر 7 دسمبر 2015 21:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے پی آئی اے کی نجکاری کے مقصد سے لائے جانے والے صدارتی آرڈیننس پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس موخر کر کے آئی ایم ایف کے حکم پر صدارتی آرڈیننس کا اجرا قومی وقار کے منافی ہے اور اس بات کا اعتراف ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ کسی بھی صورت میں بیرونی دباؤ میں آ کر قانون سازی کی اجازت نہیں دے سکتی ۔
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ بیان میں سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف اور صرف بیرونی قرضے بڑھا رہی ہے اور اس زیادہ سے زیادہ قرضے حاصل کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے ۔(جاری ہے)
پی آئی اے کی نجکاری بھی اسی طرح تباہ کن اور مزدور دشمن ثابت ہوگی جس طرح اس سے قبل کے ای ایس سی کی اونے پانے داموں فروخت تباہ کن اور مزدور دشمن ثابت ہوئی تھی ۔
ملکی پیداوار مسلسل گر رہی ہے ۔ برآمدات زوال کا شکار ہیں ۔ داعش کے قبضے میں آئے ہوئے تیل کے کنؤوں کی اضافی پیداوار کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتوں میں بے انتہا کمی ہوئی ہے لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئیے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی محض عارضی ہے اور اگر یہ قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہماری معیشت مکمل تباہی سے دوچار ہوجائے گی ۔ جناب تاج حیدر نے کہا کہ ناکام تجربات کو بار بار دہرانا کہاں کی دانشمندی ہے ۔ ہمارے ٹیکسوں اور قومی پیداوار کے تناسب میں بے انتہا کمی جس کی وجہ سے ہم اسٹیل مل اور پی آئی اے جیسے قومی اداروں کی بحالی کے لئے مطلوبہ رقوم وقت پر فراہم نہیں کرسکتے صرف اس وجہ سے ہے کہ ہم نے سرکاری شعبے کی صنعتوں کی بے دریغ نجکاری ہے اور ان سے حکومت کو جو ٹیکس ملا کر تا تھا وہ اب نہیں مل رہا ۔ ساتھ ہی ساتھ ان میں سے اسی فیصد سے زیادہ صنعتیں اب بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری کا سیلاب آچکا ہے ۔ سینیٹر تاج حیدر نے حکومت کو متنبہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نجکاری کو روکنے کے کے لئے بھرپور جد و جہد کرے گی۔ انہو ں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھی کہا کہ وہ شرائط عائد کرنے پہلے اس بات کو سوچ لیا کریں کہ پاکستان کے محنت کشوں کی چاروں صوبوں میں مقبول سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نجکاری جیسے معاملات پر ایک جامع اور اٹل موقف رکھتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
-
تحریک انصاف تو اب ختم ہو چکی، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جا رہی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.