برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے وفد کا پیپلزپارٹی میڈیا سیل سندھ کا دورہ

برطانوی وفد کی پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران سے مختلف امور پر بات چیت

پیر 7 دسمبر 2015 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ایک وفد نے پیرکو پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا سیل سندھ کا دورہ کیا۔ وفد کی سربراہی برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں متعین ڈپٹی پولیٹیکل کونسلر میں جوڈ مکس ورتھی کررہی تھی جبکہ ان کے ہمراہ آمنہ عسکری اور آصف سیف علی خان تھے۔

(جاری ہے)

وفد کا استقبال پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات عبدالطیف مغل، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سید منظور عباس اور پی پی پی میڈیا سیل سندھ کے رکن ذوالفقار قائم خانی نے کیا۔

وفد نے پی پی پی میڈیا سیل سندھ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں نے انہیں میڈیا سیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران سے مختلف امور پر بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :