خلیج میں اضافی قدری محاصل لگانے کی تیاریاں،اہم معاملات پر اتفاق

6 خلیجی ریاستوں میں صحت، تعلیم، معاشرتی خدمات ،94 اشیاء خوردنی پراضافی محاصل میں چھوٹ دی جائیگی،یواے ای سینئر عہدیدارکی گفتگو

پیر 7 دسمبر 2015 21:12

خلیج میں اضافی قدری محاصل لگانے کی تیاریاں،اہم معاملات پر اتفاق

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی وزارت مالیات کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیاہے کہ خلیجی ریاستیں خطے میں اضافی قدری محاصل کے نفاذ سے متعلق اہم معاملات پر متفق ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت مالیات کے انڈر سیکرٹری یونس حاجی الخوری نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے پر خلیجی وزراء کے چند دن قبل ہونے والے اجلاس میں معاہدہ طے پایا،حاجی الخوری نے بتایاکہ اضافی قدری محاصل ٹیکس کو تین برس کے اندر مکمل طور پر نافذ العمل کر لیا جائے گا، تاہم حتمی معاہدے کے بعد 18 سے 24 مہینوں کی مدت کے دوران اس کا نفاذ ممکن ہو جائے گا،چھ خلیجی ریاستوں میں صحت، تعلیم، معاشرتی خدمات اور 94 اشیاء خورنی پراضافی محاصل میں چھوٹ دی جائے گی، الخوری نے مزید بتایا کہ مالیاتی خدمات سمیت چند ایسے امور ہیں کہ جنہیں اضافی قدری محاصل کے دائرہ کار میں لانے پر خلیجی ممالک کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :