مطلوب دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی نئی فہرست جاری

کالعدم جماعت کے امیر اور اہم ترین دہشت گرد عطاالرحمان عرف نعیم بخاری کے سر کی قیمت دو کروڑ مقرر

پیر 7 دسمبر 2015 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) ملٹری پولیس کے جوانوں کی شہادت کے بعد وزارت داخلہ نے کالعدم جماعتوں کے اٹھائیس دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی نئی فہرست جاری کر دی ہے،صدر میں ملٹری پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کالعدم جماعتوں کے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے کالعدم جماعت کے اٹھائیس دہشت گردوں پر نئی ہیڈ منی مقرر کردی ہے۔

(جاری ہے)

کالعدم جماعت کے امیر اور اہم ترین دہشت گرد عطاالرحمان عرف نعیم بخاری کے سر کی قیمت دو کروڑ مقرر کی گئی ہے۔ فاروق بھٹی عرف مسنا کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ جبکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب دہشت گرد ارشاد اﷲ عرف نیاز کے سر کی قیمت پچھتر لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ارشد عرف لالو اور صابر عرف منا ببلو کے سروں کی قیمت پچاس، پچاس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے مطلوب دہشت گردوں کے بارے میں قریبی تھانے میں اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے کے مطابق مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :