مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پارٹی کی صوبائی صدارت اورپارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

پیر 7 دسمبر 2015 21:24

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پارٹی کی صوبائی صدارت اورپارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر بعض معاملات میں اعتماد میں نہیں لیے جانے پراحتجاجاً پارٹی چھوڑ دی ہے ، پیر کے روز انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ناگزیز وجوہات کی بناء پر پارٹی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہورہے ہیں وہ اب الزامات لگاکر نہیں جارہے ہیں بلکہ وہ رضا خوشی سے پارٹی چھوڑرہے ہیں انہیں پارٹی نے عزت دی اور انہوں نے بھی پارٹی کے لیے دن رات محنت کی اب ان کے لیے کام کرنا مشکل ہے اس لیے اب وہ مستعفی ہورہے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پارٹی کے اندر کئی صوبائی ایشوز تھے جس پر بات نہیں ہوپارہی تھی بلدیاتی الیکشن میں بھی پارٹی کی کوئی واضح لائن نہیں تھی اس لیے اب اس پارٹی کے اندر رہنا مشکل بن گیا تھا پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے انہیں عزت دی اور وہ بھی ہمیشہ چوہدری شجاعت حسین کی عزت کرتے رہے گئے

متعلقہ عنوان :